29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ماسٹر گالف ٹورنامنٹ کا آج سے جارجیا میں آغاز
جنگ نیوز -
آگسٹا… دی ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ آج سے امریکی ریاست جارجیا کے شہر آگسٹا میں شروع ہو رہا ہے جس میں سابق چمپئن ٹائیگر ووڈز سمیت دنیا کے نامور گالفرز ایکشن میں نظر آئینگے۔ ایونٹ کے آغاز سے پہلے فل میکلسن، ٹائیگر ووڈز اور دیگر کھلاڑیوں نے آگسٹا میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے چھ ٹاپ گالفرز شرکت کر رہے ہیں ،کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے فل میکل سن اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔دی ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ کے لیے75لاکھ امریکی ڈالر انعامی رقم مختص کی گئی ہے،ٹورنامنٹ10اپریل کو اختتام پذیر ہوگا، انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔