29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
غزہ: اسرائیلی فضائیہ کی بمباری، چارفلسطینی زخمی
جنگ نیوز -
غزہ …اسرائیلی فضائیہ کی غزہ پر بمباری سے چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے مشرقی غزہ میں ایک پلاسٹک فیکٹری کو نشانہ بنایا،جس کے باعث فیکٹری میں کام کرنیوالے چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق غزہ سٹی میں شدت پسندوں کی سرنگوں کو نشانہ بنایا گیا ۔