29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آئی پی ایل کے چوتھے ایڈیشن کا 8اپریل سے آغازہوگا
جنگ نیوز -
ممبئی … کرکٹ ورلڈ کپ بھارت کی جیت کے ساتھ ختم ہوگیا ہے، لیکن8 اپریل سے بھارتی میدانوں کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہونگی انڈین پریمیر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے ۔ پیسوں کی چکا چوند اور گلیمر سے آراستہ انڈین پریمئر لیگ کا چوتھا ایڈیشن8 اپریل سے شروع ہوگا۔افتتاحی میچ دفاعی چمپئن چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان چنئی میں کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ میں پہلی بار دس ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں، جن میں کوچی ٹسکرز کیرالا اور پونے وارئیرز کی ٹیمیں بھی شامل ہیں ، کوچی کی قیادت مہیلا جے وردھنے جبکہ یوراج سنگھ پونے کی قیادت کریں گے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز ، رائل چیلنجرز بنگلور،دکن چارجرز ،کنگز الیون پنجاب بھی مختلف روپ میں نظر آئیں گی ، جن کے کپتان اور کھلاڑی بھی تبدیل ہوچکے ہیں،چوتھے ایڈیشن میں مجموعی طور پر74 میچز کھیلے جائیں گے ، جو پاکستان کا واحد اسپورٹس چینل جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔