تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب: سینئرز بھی ینگ ڈاکٹرز کے حمایتی بن گئے ، صورتحال مزید خراب

جنگ نیوز - لاہور…لاہور سمیت پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج37 ویں روز بھی جاری ہے، سینئر ڈاکٹرز نے بھی ینگ ڈاکٹروں کی حمایت کر دی ہے جس سے مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ینگ ڈاکٹروں اور حکومت کے درمیان معاملات طے نہ ہونے سے پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ آؤٹ ڈور، ان ڈور اور ایمرجنسی بھی بند ہے۔ ادھرپنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ صوبے کے تمام اسپتالوں میں کام معمول کے مطابق جاری ہے، اور ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کی برطرفیوں کے ساتھ ساتھ نئے ڈاکٹروں کی بھرتیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.