29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دن میں تین بار کیلا کھانے سے فالج کے خطرات کم ہوجاتے ہیں، تحقیق
جنگ نیوز -
لندن … یورپی سائنس دانوں کی نئی تحقیق کے مطابق پوٹاشیم سے بھرپورکیلا دن میں تین بار کھائیں اور خود کو فالج کے خطرات سے کوسوں دور رکھیں۔اطالوی اور برطانوی یونی ورسٹیز کی تحقیق کے مطابق کیلے میں بھرپور پوٹاشیم پایاجاتا ہے جو دماغ میں خون کو حد سے زیادہ گاڑھا ہونے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔سائنس دانوں کے مطابق دن میں تین بار یعنی صبح ، دوپہر اورشام، کیلا کھانے سے فالج کے خطرات اکیس فی صد تک کم ہوسکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق کیلے میں تقریباً پانچ سو ملی گرام پوٹاشیم پایاجاتاہے جو بلڈ پریشر نارمل رکھنے میں مدد دیتاہے۔