تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نیب اپنے دائرہ اختیار میں رہے،لاہورہائی کورٹ کے ریمارکس

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور ہائی کورٹ نے نیب کی طرف سے ایک شہری کی گاڑی کے کاغذات کو قبضے میں لینے اور واپس نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب اپنے دائرہ اختیار میں رہے عدالتیں غیر قانونی اقدامات کو تحفظ دینے نہیں بیٹھیں۔لاہور ہائی کورٹ کے روبرو درخواست گزار صولت منیر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے ایک بنک سے قرضہ لینے کیلئے اپنی گاڑی کے کاغذات بنک کو جمع کروائے لیکن نیب نے بنک منیجر کو ایک فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا اور درخواست گزار کے کاغذات بھی قبضہ میں لے لئے حالانکہ درخواست گزار کا نا تو بنک فراڈ کیس سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ نیب کو مطلوب ہیں لیکن ڈیڑھ سال سے نیب درخواست گزار کی گاڑی کے کاغذ واپس نہیں کررہا ۔عدالت نے سماعت کے بعد نیب سے3 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.