29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خورشید شاہ الیکشن کمیشن تشکیل کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے کنوینر مقرر
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وفاقی وزیر برائے مذہبی امور خورشید شاہ کو الیکشن کمیشن کی تشکیل کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا کنوینر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کی تشکیل کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ، اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کے12 ممبران کی نامزدگیوں کی توثیق کی گئی ، کمیٹی کے ممبر حاجی عدیل نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس14 اپریل کو ہو گا جس میں کمیٹی کے قواعد وضوابط طے کیے جائیں گے۔