29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کوہاٹ: کھیت میں رکھا بارود پھٹ گیا، چار بچے جاں بحق
جنگ نیوز -
کوہاٹ...کوہاٹ کے نواحی علاقے کے کھیت میں بوری میں موجود دھماکاخیز مواد پھٹنے سے 4 بچے جاں بحق اور دو بچوں سمیت3افراد زخمی ہوگئے ۔ نواحی علاقے جرما میں قریبی کھیت میں بچے کھیل رہے تھے کہ کھیت میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک بوری میں رکھا گیا بوری میں بند دھماکا خیز مواد پھٹ گیا،دھماکے سے موقع پر موجود چار بجے جاں بحق اور دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔