29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سینیٹ میں وزرا کی عدم شرکت کے باعث اپوزیشن ارکان کا احتجاج
جنگ نیوز -
اسلام آباد...سینیٹ میں وزرا کی عدم شرکت کے باعث اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا ہے ، چیئرمین سینیٹ نے قائد ایوان کو ہدایت کی ہے کہ ارکان کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ۔چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن ارکان نے کچھ سوالات کے جوابات پوچھنے چاہے تاہم متعلقہ وزیر نہ ہونے کے باعث انہوں نے احتجاج کیا ۔وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ایوان کو بتایا کہ این ایف سی اجلاس منعقد کرنے کا کوئی شیڈول نہیں بنایا گیا کیوں کہ سندھ اور پنجاب نے ابھی تک نام نہیں دیئے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ایوان کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ جنوری2009 سے مارچ2011تک2605 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑی گئیں ،پاکستان ریلوے کو5 سال میں50 ارب ،18کروڑ اور21 لاکھ روپے کی سبسڈی دی گئی ۔