تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مالیاتی ایوارڈ کیمطابق رقم ملے توبلوچستان امیرترین صوبہ ہوگا ،چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام ا ٓباد...چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے رکو ڈک مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا ہے کہ اگر بلوچستان حکومت کو موجودہ مالیاتی ایوارڈکے مطابق رقم ادا کی جائے تو وہ امیر ترین صوبہ ہوگا، سپریم کورٹ میں رکوڈک مقدمے کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ٹی تھیان کے وکیل فخر الدین جی ابراہیم نے عدالت سے استدعا کی بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیئے بغیر عدالت کے باہر سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں ، عدالت وقت دے۔کمپنی کے وکیل خالد انور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی کمپنی نے رکوڈک معاہدے میں اس وقت سرمایہ کاری کی ، جب کوئی بھی تیار نہ تھا۔ انھوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی مالی حالت ایسی نہیں کہ وہ اس منصوبہ کو چلا سکے جس پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر بلوچستان حکومت کو موجودہ مالیاتی ایوارڈکے مطابق رقم ملے تو وہ امیر ترین صوبہ ہوگا۔ عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے ٹی تھیان کے وکیل خالد انور کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.