29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حکومت نے جیوگروپ کے اسپورٹس چینل جیو سوپر کو بند کردیا
جنگ نیوز -
کراچی…حکومت نے جیو گروپ کے اسپورٹس چینل جیو سوپر کو بند کردیا ہے، اس طرحجیو گروپ ایک مرتبہ پھر حکومت کے عتاب کا شکار ہوگیا ہے ،حکومت اور پیمرا نے جیو سوپر کی نشریات بند کردیں۔حکومت نے جیو سوپر کو پاکستان سے نشریات دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔جیو نیوز کی بندش سے ورلڈ کپ کے بعد عوام کھیلوں کے مقابلے دیکھنے سے محروم جائیں گے۔مالی نقصان کے باوجودجیو سوپرنے کھیلوں کی سرگرمیاں نشر کیں تھیں تاہم جیو سوپر پر پابندی سے عوام مقامی کھیلوں کی خبروں سے محروم ہوگئے ہیں۔جیو کی انتظامیہ کے مطابق حکومت نے جیو سوپر کو کھیلوں کی سرگرمیاں دکھانے کی سزا دی ہے اورجیو سوپر کو بلیک میل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیو سوپر کو چار اپریل کا حکومتی حکم نامہ پر پاکستان سے نشریات بندکی گئیں جوجیو سوپر کے خلاف حکومتی انتقامی کارروائی ہے۔جیو گروپ نے حکومتی سازشوں کو بے نقاب کیا اوراسکے خلاف آواز اٹھائی،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیمرا کے اوچھے ہتھکنڈوں کوبے نقاب کرنے والا پیمرا کے افسرکو بھی برطرف کردیا گیا ہے۔برطرف افسرگل محمد کاکڑ کے مطابق چیئر مین پیمرانے جیو سوپر کونقصان پہنچانے کا حکم دیا۔