29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پی پی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج رات ایوان صدر میں طلب
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج رات ایوان صدر میں طلب کر لیا گیا ہے ۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت ، پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ساتھ تعلقات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائیگی ۔