29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈی جی خان خودکش حملہ: متاثرین میں امدادی چیک تقسیم
جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان …مسلم لیگ ن کے ایم این اے حاجی جنید نے ڈیرہ غازی خان دربار سخی سرور میں خودکش حملوں میں ہلاک ہونیوالوں کے ورثا میں امداد ی چیک تقسیم کئے۔ ایم این اے حاجی جنید انور نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے ورثا میں5 ،5 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر مسلم لیگ)ن( کے ایم پی اے محمد رفیق،کرنل ایوب گادھی ،ڈی سی او امان اللہ خان اور دیگر نے شرکت کی۔ایم این اے حاجی جنید انور نے کہا کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا کیونکہ وہ ملک و قوم اور اسلام و دین کے دشمن ہیں۔