تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی :سعدی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے کئی گھر لوٹ لئے ،ایک جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے کئی گھر لوٹ لئے گئے اور مزاحمت کرنے پر ملزمان کی فائرنگ سے5ا سٹار ہوٹل کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملیر کینٹ کے قریبی آبادی سعدی ٹاؤن میں آج صبح سویرے درجن سے زائد موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نے بیک وقت کئی گھروں پر دھاوا بول دیا اور مکینوں کو یرغمال بناکر لوٹ مار کی۔ علاقے کے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز اور ملزمان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اس دوران ایک گھر کے مکینوں نے ملزمان کو پکڑ لیا تو اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس سے32سالہ نعمان محمود شدید زخمی ہوگیا جو اسپتال لائے جانے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان سکیورٹی گارڈز سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.