29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
میاں چنوں:ٹیکسٹائل مل میں آگ، روئی کی ڈیڑھ ہزار گانٹھیں جل کر راکھ
جنگ نیوز -
میاں چنوں…میاں چنوں کی ایک ٹیکسٹائل مل میں روئی کی گانٹھوں میں آگ لگنے سے ڈیڑھ ہزار گانٹھیں جل کر راکھ ہو گئیں۔پولیس کے مطابق ایک ٹیکسٹائل مل میں اچانک آگ لگنے پر فوری فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی اور چیچہ وطنی سے بھی فائرٹینڈر طلب کیے گئے۔ فائربریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔مل کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر افتخار حسین کے مطابق آتشزدگی سے9 کروڑ مالیت کا نقصان ہوا ہے۔