29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حکومت بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بہترمواقع فراہم کررہی ہے ،بابراعوان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹربابراعوان نے کہاہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کے لئے حکومت بہترمواقع فراہم کررہی ہے اورعالمی ادارے حکومتی پالیسیوں پراعتمادکااظہارکررہے ہیں۔اسلام آباد میں چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز کے زیر اہتمام ہواوے انٹرپرائز بزنس اینڈ کیمونیکشنز سالوشنز پریزنٹیشن کے موقع پر وفاقی وزیرنے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں چین نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے ، بہترین اور عمدہ خدمات کی وجہ سے ہواوے ٹیکنالوجیز نے ٹیلی کام صنعت میں تیزی سے اپنا مقام بنایا ہے ۔اس موقع پر چین کے سفیر اور ہواوے ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو افسر آلان وانگ نے کہاکہ چین پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرناچاہتاہے۔