29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ذوالفقار مرزا ناسازی طبع پر غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر روانہ
جنگ نیوز -
کراچی …سندھ کے وزیرداخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا چھٹی پر چلے گئے ہیں جس کے بعد پتہ چلا ہے کہ داخلہ امور کے معاملات اب وزیراعلیٰ سندھ خود دیکھیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا علاج کی غرض سے چھٹی پر جارہے ہیں انکی طبیعت ناساز بتائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ان سے وزارت کا قلمدان بھی واپس لے لیا گیا ہے۔دریں اثناء وزیراعلی ٰ سندھ نے کہا ہے کہ امن وامان کی بحالی حکومت کی ذمہ داری ہے، اتحادیوں کے تعاون سے امن بحال کرینگے۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کتنے دن کی چھٹی پر ہونگے اس حوالے سے سردست کچھ نہیں کہہ سکتا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزہی متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت کو کراچی میں بھتہ خوری کے خاتمے کے لیے دو دن کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے تناظر میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی رخصت پر روانگی کو کافی معنی خیز سمجھا جارہا ہے۔