29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قوم نے بہت آرام کرلیا، اب کام کرنے کاوقت ہے،چیف جسٹس
جنگ نیوز -
اسلام آباد… چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے کہاہے کہ قوم نے بہت آرام کرلیا، اب کام کرنے کاوقت ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ کام ، کام اور صر ف کام ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے یہ ریمارکس اس وقت دئے جب ایک کیس کی سماعت کے دوران سینئروکیل ملک سعیدنے عدالت کاوقت ختم ہونے کے بعدسماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی اورکہاکہ آخرججوں نے بھی آرام کرناہے، اس پرچیف جسٹس نے کہاکہ وہ قائد اعظم کے پیروکار ہیں اور ان کے فرمان سے پہلوتہی نہیں کرسکتے۔