تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وکی لیکس انکشافات، ایکواڈور میں امریکی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

جنگ نیوز -
واشنگٹن…ایکواڈور نے وکی لیکس کے انکشافات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے جبکہ امریکا نے فیصلے کونامناسب قراردیا ہے۔خفیہ مراسلے میں ایکواڈورکی پولیس پر کرپشن اور بدعنوانی کے ا لزامات لگائے گئے تھے۔امریکی محکمہ خارجہ نے فیصلے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایکواڈور کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ امریکا کے خلاف نہیں بلکہ ایک افسر کے خلاف ہے جنہوں نے ایکواڈور کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ خفیہ مراسلے میں ایکواڈور کے صدررافیل کورئیا کے بارے میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ایک ایسے افسر کو پولیس افسر مقرر کیا جن کے بارے میں صدر جانتے تھے کہ وہ کرپشن میں ملوث ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.