29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نیویار ک : ہیر ی پو ٹر نمائش کا آ غاز ، مدّا حو ں کی جو ق در جوق آ مد
جنگ نیوز -
نیویارک …امریکا میں ہیری پوٹر نما ئش کا آ غا ز ہو گیاہے جس میں اس جا دو ئی سیریز کی آ ٹھو ں فلموں میں استعما ل کی جا نے والی اشیا ء نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں ۔ ٹائمز اسکو ائر پر قائم ڈسکوری نامی عما رت کو عار ضی طور پر ہیر ی پو ٹر کے جا دو ئی اسکو ل Hogwart کی شکل دے دی گئی جس میں داخل ہو تے ہی ایسا محسو س ہو تا ہے جیسے ہیر ی پو ٹر کی دنیا میں دا خل ہو چکے ہیں ۔ اس نمائش میں نہ صرف فلم میں استعمال کیے جانے والے ملبو سات اور اشیا ء مو جو د ہیں بلکہ ان کو تیار کر نے والے ما ہرین اپنے تجر با ت بھی یہاں آ نے والوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ۔