تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایران پاکستان گیس منصوبے میں بھارت شامل ہوسکتا ہے،قائمہ کمیٹی

جنگ نیوز -
اسلا م آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کو بتایا گیا ہے کہ بھارت ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں شامل ہو سکتا ہے اور ترکمانستان افغانستان پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس کی خریدو فروخت کے معاہدے پر اس سال 31جولائی تک دستخط ہو جائیں گے ۔اسلام آباد میں شیخ وقاص اکرم کی سر براہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کا اجلاس ہوا انٹر سٹیٹ گیس سسٹم کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہلال اے رضا نے کمیٹی کو بتایا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت پاکستان کو 2014میں گیس کی فراہمی شروع ہوگی۔ ایل این جی مشعل منصوبے پر دی گئی بریفنگ کے موقع پر کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایل این جی مشعل منصوبے میں نہ تو سپریم کورٹ کوکرپشن کے ثبوت ملے اور نہ ہی کمیٹی کو، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور وزارت قانون نے سپریم کورٹ اور کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرکے ملک کو اربوں کا نقصان پہنچاسوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے دیئے گئے حکم امتناعی کی روشنی میں جامشورو جائنٹ وینچر کے ایل پی جی معاہدے میں 6ماہ کی عبوری توسیع کردی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.