تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

10اپریل کاجلسہ ملک میں تبدیلی کی لہرثابت ہوگا،ایم کیو ایم

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور10 اپریل 2011ء کوقذافی اسٹیڈیم روڈپرجلسہ ”استحکامِ پاکستان“اورقائدتحریک الطاف حسین کے انقلابی خطاب کے سلسلے میں پنجاب کے عوام اورایم کیوایم کے کارکنان میں جوش وخروش پایاجارہاہے اوراس سلسلے میں لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں عوام وکارکنان کی جانب سے بڑی بڑی ریلیاں نکالی جارہی ہیں جبکہ پنجاب بھرمیں کارکنان کی جانب سے اہم شاہراہوں،چوراہوں اوربلندعمارتوں کوقائدتحریک الطاف حسین کی تصاویر،ایم کیوایم کے پرچموں اور بینرزلگاکرسجایاجارہاہے جس سے پنجاب میں انتخابات سے قبل ہی انتخابی ماحول نظرآرہاہے۔اس سلسلے میں منگل کے روزمتحدہ قومی موومنٹ لاہورزون کے زیراہتمام کارکنان کی ایک بڑی ریلی نکالی گئی جوایم کیوایم پنجاب ہاؤس سے شروع ہوئی اورمون مارکیٹ،اسکیم موڑ،ملتان روڈ،یتیم خانہ،چوبرجی ،لوئرمال سے داتادرباربھاٹی گیٹ پراختتام پذیرہوئی۔ ریلی کی قیادت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخاراکبررندھاوا، سیف یار خان،عالمی شہرت یافتہ کرکٹرسرفرازنواز اور لاہورزون کے انچارج سیدشاہین انورگیلانی کررہے تھے۔ریلی میں شامل سینکڑوں گاڑیوں، کاروں، جیپوں، سوزکیوں اور موٹرسائیکلیں پرسوارنوجوانوں،بزرگوں،بچوں اورخواتین شرکاء نے ہاتھوں میں قائدتحریک الطاف حسین کی تصاویریں،ایم کیوایم کے پرچم اٹھارکھے تھے ۔ اس موقع پرایم کیوایم کے حق پرست منتخب عوامی نمائندوں،صوبائی تنظیمی کمیٹی کے ارکان ،ایم کیوایم لاہورزون کے ذمہ داران،ڈسٹرکٹ وٹاؤن کمیٹیوں کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ ہمدردوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے افتخاراکبررندھاوا،سیف یارخان ،شاہین گیلانی اور سرفراز نواز نے کہاکہ ملک میں تبدیلی آرہی ہے اور انقلاب پاکستان کامقدربن چکاہے اور 10 اپریل کاجلسہ ثابت کردے گاکہ ملک میں تبدیلی کی ہواچل چل پڑی ہے ۔دریں اثناء الطاف حسین کی ہدایت پرایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن لاہورکی جانب سے داتادربارلاہورمیں غریب عوام کو طبّی سہولیات کی فراہمی کیلئے مفت طبّی امدادی کیمپ لگایاگیاجس میں مختلف امراض میں مبتلاسینکڑوں مریضوں کوعلاج معالجے کی سہولیات مفت فراہم کی گئیں ۔دریں اثناء حق پرست صوبائی وزیرعبدالحسیب اورارکان اسمبلی ڈاکٹرندیم احسان اور عبدالمعیدفاروقی نے داتادربارپرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے طبّی امدادی کیمپ کادورہ کیااورعلاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا اور خدمات انجام دینے والے طبی عملے کو شاباشی دی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.