تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے وسیم احمد اپنے عہدے سے مستعفی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل وسیم احمد نیاستعفیٰ دے دیا ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق وسیم احمد نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کوبھجوائے جانے والے استعفیٰ میں موقف اختیارکیاہے کہ ان کی وجہ سے ریاست کے دو ستونوں میں غیرمعمولی صورت حال پیدا ہوگئی تھی،ان کی جگہ آئی جی بلوچستان محمداقبال کوتعینات کردیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق وسیم احمدنے وزیراعظم کوبھجوائے جانے والے استعفیٰ میں تحریرکیاہے کہ سپریم کورٹ کہتی تھی کہ نوکری چھوڑ دوں جب کہ حکومت کا کہنا تھا کہ نوکری جاری رکھوں، ان کی بدقسمتی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی توقعات پر پورے نہیں اتر سکے، تاہم وہ حلفیہ کہتے ہیں کہ انہوں نے کسی تفتیش کو مس ڈائریکٹ کرنے یا اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی۔ ان کی جگہ تعینات کئے جانے والے ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے ملک محمداقبال صوبہ پنجاب میں اہم عہدوں پرفرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ ملک محمد اقبال نے 1976 میں پولیس سروس جوائن کی وہ بطورایس ایس پی لاہور، ڈی آئی جی لاہور، ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان ، ڈی آئی جی بہاول پور اورسی سی پی اولاہورخدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ملک اقبال ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی لاہوربھی رہے ہیں، ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے تعیناتی سے پہلے وہ بطورآئی جی بلوچستان فرائض سرانجام دے رہے تھے۔وہ انسداد دہشت گردی کے خلاف وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.