تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پانچ ہزارغیرقانونی موبائل سیٹ کراچی ا سمگل کئے جانے کاانکشاف

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ بھتہ خوراورٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ سے پانچ ہزارغیرقانونی موبائل فون سیٹ کراچی سمگل کئے جانے کاانکشاف ہواہے، چیئرمین پی ٹی اے اورایف آئی کوحکم دیاہے کہ آئی ایم ای آئی نمبر نہ رکھنے والے موبائل سیٹ پندرہ دنوں میں بندکردئے جائیں ۔ اسلام آباد میں جیونیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی سے گفتگو میں رحمان ملک کاکہناتھاکہ امن وامان کے معاملے پروہ دودن بعدکراچی جاکرچیمبرآف کامرس اورسندھ حکومت سے بات کریں گے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ موبائل فون کمپنیوں کووارننگ دے دی گئی ہے کہ وہ شناختی کارڈ کے بغیر جاری شدہ سمزکوفوراً بند کردیں ورنہ ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.