تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کوفنڈزکااجرانہیں روکا، امریکا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکاکا کہنا ہے کہ یوایس ایڈنے ہائیرایجوکیشن کمیشن کی فنڈنگ نہیں روکی اورسال دوہزاردس کے لئے طے شدہ 45ملین ڈالردئے جاچکے ہیں۔اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان البرٹوکاکہناہے کہ امریکا پاکستانی یونیورسٹیوں کے صلاحیت بڑھانے اور مختلف شعبوں خصوصاً سائنس و ٹیکنالوجی میں ورلڈ کلاس ماہرین پیدا کرنے کے لئے ایچ ای سی کیذریعے اعلیٰ تعلیمی وظائف دے رہا ہے۔ نہ صرف ایچ ای سی بلکہ فل برائٹ ا سکالرشپ پر بھی 20 ملین ڈالر سالانہ خرچ کئے جارہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ2011کے لئے ایچ ای سی کی فنڈنگ کی منظوری امریکی کانگریس دے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.