29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
رواں مالی سال دس کھرب بارہ ارب روپے وصول کئے،ایف بی آر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے نو ماہ میں دس کھرب بارہ ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی جبکہ مقررہ ہدف کے حصول کیلئے آخری سہ ماہی میں591ارب چالیس کروڑ روپے کی وصولیاں کرنا باقی ہیں۔ایف بی آر نے رواں مالی سال9ماہ میں دس کھرب بارہ ارب60 کروڑ روپے کے ٹیکس وصول کئے ہیں۔ ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق نو مہینوں میں ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں376ارب40 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی۔سیلزٹیکس کی مد میں 421ارب چالیس کروڑ روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے 88ارب10 کروڑ اور کسٹمز کی مد میں 126ارب روپے کی وصولی ہوئی ۔ایف بی آر کو رواں مالی سال کیلئے 1604ارب روپے کے ہدف کے حصول کیلئے تین مہینوں میں 591ارب چالیس کروڑ روپے کی وصولیاں کرنا ہونگی۔