29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دو سالوں میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3فیصد رہی،اے ڈی بی
جنگ نیوز -
کراچی…ملک میں نوجواں نسل کو ملازمتوں کی فراہمی کے لیے 8 فیصد کی معاشی ترقی ضروری ہے جبکہ گزشتہ دو مالی سالوں کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو اوسط3 فیصد رہی ۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق مالی سال 2010 میں ملک کی معاشی حالات اور خرابیاں ویسی ہی ہیں جن کے باعث 2008 کا معاشی بحران آیا۔جبکہ مالی سال 2011 میں بھی حکومت نے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ترقیاتی اخراجات پر ہی چھری چلائی اور پہلے چھ ماہ کے دوران صرف66 ارب روپے کی رقم ترقیاتی اخراجات پر خرچ کی جو وفاقی بجٹ میں مختص رقم کا 25 فیصد سے بھی کم ہے ۔اس کے علاوہ سرکاری اداروں کا خسارہ حکومت کی آمدن جہاں کھا رہا ہے وہاں توانائی کے شعبے میں تقریبا 200 ارب روپے کی سالانہ سبسڈی متوقع ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تونائی کا بحران مجموعی پیداوار کی ترقیمیں سالانہ تقریبا 2 فیصد کمی کا باعث ہے جبکہ صرف مالی سال 2010 میں وفاقی سطح پر بجلی کے نرخوں میں 37 فیصد اضافہ کیا گیا ۔