تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یوٹیلٹی اسٹورز میں دالوں کی قیمتوں میں فی کلو 3سے 5روپے کمی

جنگ نیوز -
کراچی…ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف دالوں کی قیمتوں میں فی کلو 3 سے5 روپے تک کی کمی جبکہ کراچی میں مل کے آٹے کی قیمت ایک روپے کمی کے بعد28 روپے 50 پیسے فی کلو کی سطح پر آگئی ۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق دال چنا 72 روپے سے کم ہو کر 68 روپے فی کلو کر دی گئی ہے اسی طرح دال مسور 97 سے کم کر کے 92 روپے ،مسور ثابت 86 سے82 روپے، دال مونگ 118 سے 115 روپے،سفید چنا112 سے 108 روپے اور کالا چنا 68 سے کم ہوکر 65 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہفلور ملز ایسوسی ایشن سندھ سرکل کے چیئرمین میاں محمود حسن نے جیو نیوز کو بتایا کہ50 کلو گرام آٹے کی بوری پچاس روپے کمی کے بعد1425 روپے کی سطح پر آگئی ہے اور اس طرح مل پر آٹے کی قیمت28 روپے 50 پیسے جبکہ ریٹیل پر 29 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا ۔ ن کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں نئی گندم آنے کے بعد اس کی قیمت2425 روپے فی سو کلو کی سطح پر آگئی اور گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد آٹے کی قیمتوں میں رضاکارانہ طور پر کمی کی گئی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.