تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان :ایک مہینے تک سونا می میں پھنسا کتا مالکن کے حوالے

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان میں ایک مہینے تک سونا می میں پھنسے کتے کو ریسکیو کے بعد اس کی مالکن کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ ریسکیو کے بعد جب اس کتے کی خبر کو ٹی وی پر نشر کیا گیا تو اس کی مالکن اسے فوراً پہچان گئی اور اس تک پہنچے کیلئے ریسکیو ٹیم سے رابطہ کیا۔ ریسکیو کے بعد مالکن اپنے کتے سے ملنے کے بعد بے حد خوش نظر آئی۔ واضح رہے کہ یہ کتا سونا می میں اپنی ما لکن سے جدا ہو نے کے بعد ایک مہینے تک تنہا چھت پر بیٹھا رہا جسے امدادی کا روائی کے دوران ریسکیو ٹیم نے بحفاظت محفو ظ مقام پر پہنچایاتھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.