تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:شوگر میں مبتلا ببو برال کی طبعیت تشویشناک

جنگ نیوز -
لاہور…شوگر اورگردوں کے عارضے کے باعث لاہور کے ایک اسپتال میں زیرعلاج معروف کامیڈین ببوبرال کے دائیں پاؤں کی پانچوں انگلیاں کاٹ دی گئیں،ڈاکٹروں کے مطابق ان کے حالت تشویشناک ہے۔ببوبرال گذشتہ کئی روز سے لاہور کے شریف میڈیکل سٹی میں زیرعلاج ہیں۔اداکار ببوبرال طویل عرصے سے شوگر اورگردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں جبکہ چند ماہ سے گردوں کی حالت بگڑنے کے باعث ڈائیلسسز بھی کیا جا رہا ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ببوبرال کی مالی امداد بھی کی گئی ہے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے شریف میڈیکل سٹی میں ان کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.