تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چینی کمپنی پن بجلی منصوبے پر سرمایہ کاری کرے گی، معاہدے پر دستخط

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چائنا تھری گو رجز کارپوریشن پاکستان میں کروٹ کے مقام پر 720میگاواٹ کے پن بجلی کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرے گی جس کیلئے چینی کمپنی نے پاکستان کی ایک نجی کمپنی ایسوسی ایٹ ٹیکنالوجی لمٹیڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔ اسلام آباد میں معاہد ے پر دستخط کئے گئے، اس موقع وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ منصوبہ چار سال میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک پاکستان میں نجی شعبے کے ذریعے مکمل کیا جانے والا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ چینی کمپنی نے پاکستان میں ہوا اور شمسی توانائی سمیت تھر کول منصوبے میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔اس موقع پر چائنا تھری گارجز کارپوریشن کے چیئرمین کاؤ گاجنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری ان کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں پاکستان میں پن بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.