29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نامور ادیب ڈاکٹر نبی بخش بلوچ کے انتقال پرقائم علی شاہ کا اظہار رنج
جنگ نیوز -
کراچی…وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھی زبان کے نامور ادیب اور محقق ڈاکٹر نبی بخش بلوچ کے انتقال پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ کراچی سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نبی بخش بلوچ نے اپنی پوری عمر سندھی زبان، علم و ادب، تخلیقی صلاحیتوں، سندھی گرامر، مختلف علمی وادبی شخصیات کی قلمی کاوشوں کو اجاگر کرنے اور باالخصوص حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کی شاعری پر مشتمل مستند اور جامع " شاہ جو رسالو" مرتب کرنے پروقف کی۔سید قائم علی شاہ نے ڈاکٹر نبی بخش بلوچ کے انتقال کو سندھی علم وادب، سندھی زبان کا بڑا نقصان قرار دیا۔