29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ہائیرایجوکیشن کمیشن کا خاتمہ ناقابل تلافی نقصان ہوگا،پرویزا لٰہی
جنگ نیوز -
لاہور… مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ختم کر کے اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند نہ کیے جائیں،یہ ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا مقصد چاروں صوبوں کو اعلیٰ تعلیم کے مساوی مواقع مہیا کرنا تھا،سابقہ حکومت میں پنجاب میں 18 نئی یونیورسٹیاں قائم کی گئیں اور آئی ٹی پارک کے علاوہ سیالکوٹ لاہور موٹروے پر دو ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دی لیکن موجودہ پنجاب حکومت نے یہ منصوبہ ہی ختم کر دیا، انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشنکیلئے بھرپور عالمی امداد مل رہی تھی جو روک دی گئی ہے۔