تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں5 کیچ چھوڑ کر بڑے دل کا ثبوت دیا،یووراج سنگھ

جنگ نیوز -
ممبئی…بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ یووراج سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں پانچ کیچ چھوڑ کر بلاشبہ بڑے دل کا ثبوت دیا۔ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو میں یووراج سنگھ نے شاہد آفریدی کے بیان پرکہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانیوں کے دل بہت بڑے ہیں،اور پھر سیمی فائنل میں ٹیم پاکستان نے اس کا ثبوت بھی دیا بھارت سے اہم میچ میں کئی کیچ ڈراپ کئے ، بلاشبہ پاکستانی ٹیم ہم پر اس دن بہت مہربان تھی، اگر پاکستانی بڑے دل کا مظاہرہ نہ کرتے تو شاید بھارت ورلڈ چیمپین نہ بنتا۔یاد رہے شاہد آفریدی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارتی عوام کے مقابلے میں پاکستانی عوام کے دل بہت بڑے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.