29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کپتان سنگا کارا کے بعد مہیلا جے وردھنے بھی نائب کپتانی سے ستبردار
جنگ نیوز -
کولمبو…ورلڈ کپ فائنل میں ناکامی پر افسردہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کمارا سنگا کارا کے بعد نائب کپتان مہیلا جے وردھنے بھی اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کھانے والی سری لنکن ٹیم کے قائد کمار سنگاکارا ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے دستبردار ہوئے اور انہیں مستعفی ہو ئے ایک ہی دن گزرا تھا کہ اب نائب کپتان مہیلا جے وردھنے بھی اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو نئے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، بورڈ کے چیئرمین ارونداڈی سلوا کا کہنا ہے کہ ٹیم کے نئے کپتان اور نائب کپتان کے بارے میں فیصلہ آئندہ دو دنوں میں کر لیا جائے گا۔