29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جنگ بندی کیلئے معمر قذافی کی اپیل امریکا نے مسترد کردی
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا نے جنگ بندی کے لیے معمر قذافی کی اپیل مسترد کردی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے اطالوی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ امریکا معمر قذافی سے کیا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قذافی اپنے زیر قبضہ علاقوں سے فوجیں نکالیں ، اور جنگ بندی کے لیے اقتدار چھوڑ دیں، ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ معمرقذافی کو اقتدار اور لیبیا کو چھوڑنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔