تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پرویز مشرف کو پاکستان بھیجا جائے ،لارڈ نذیر کا وزیراعظم کیمرون کو خط

جنگ نیوز -
لندن ... برطانوی دارالامرا کے رکن لارڈ نذیر احمد نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو خط لکھا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو واپس پاکستان بھیجا جائے تاکہ وہ اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرسکیں۔لارڈ نذیر احمد نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے نام خط میں لکھا ہے کہ پرویز مشرف پاکستانی حکومت کو سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیربھٹو کے قتل کے کیس میں مطلوب ہے اور راولپنڈی کی ایک عدالت اس کیس میں پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے۔ حکام نے اس سلسلے میں انٹر پول سے بھی مدد مانگی ہے کہ مشرف کوگرفتار کرکے پاکستان لایا جائے ۔پرویز مشرف سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی دی گئی اجازت کی وجہ سے برطانیہ میں قیام پذیر ہیں جسے اب برطانیہ کے قومی مفاد میں منسوخ کر دینا چاہیے۔ لارڈ نذیر نے برطانوی حکومت کو پاکستان کی عدالتوں کا احترام اور پاکستانی عوام کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کوبے دخل کردینا چاہیئے تا کہ وہ اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.