تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

الیاس کاشمیری کی اطلاع دینے والے کیلئے50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی حکومت نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والی کالعدم تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی کے رہنما الیاس کاشمیری سے متعلق اطلاع دینے والے کے لیے50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ الیاس کاشمیری پاکستان میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والی مبینہ تنظیم کا سربراہ ہے ۔ کراچی میں2006 میں ہونے والے امریکی قونصل خانے پر ہونے والے خود کش حملوں میں بھی الیاس کاشمیری کے ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔امریکی دفتر خارجہ کے مطابق الیاس کاشمیری دہشت گرد تنظیم حرکت الجہاد اسلامی کا کمانڈر ہے جس کا تعلق القاعدہ سے ہے ۔الیاس کشمیری پاکستان اور بھارت میں ہونے والے متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.