29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فیصل آباد: ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
فیصل آباد: ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق
فیصل آباد…فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔اہل محلہ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق چک اچکیریہ میں واقع ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو بھائی نور محمد اور اختر علی جاں بحق ہو گئے جبکہ خان محمد ، اسکی بیوی حلیمہ بیبی اور بہو شازیہ شدید زخمی ہوگئیں۔فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ نے ڈاکوؤں کو فرار ہوتے ہوئے گھیر لیا اور فائرنگ کرکے ایک ڈاکو کو زخمی کردیا جسے پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔