29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور : لوٹ مار میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے بہن بھائی کو گولیاں ماردیں
جنگ نیوز -
لاہور : لوٹ مار میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے بہن بھائی کو گولیاں ماردیں
لاہور…لاہور کے علاقے سمن آباد میں دو ڈاکوؤں نے بہن بھائی سے زیورات اور نقدی چھین کر مزاحمت پر گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔اچھرہ کا رہائشی شہباز اپنی بہن نازیہ کے ہمراہ چوبرجی جا رہا تھا کہ پونچھ روڈ پر ایک موٹر سائیکل پرسوار دو ڈاکوؤں نے ان سے موبائل،پرس بالیاں،اور چوڑیاں چھین لیں اور مزاحمت پر دونوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال داخل کرا دیا گیا۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔