تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کوئٹہ : پولیس کا ایک مکان پر چھاپہ ،ملزم گرفتار،دھماکہ خیز مواد برآمد

جنگ نیوز -
کوئٹہ : پولیس کا ایک مکان پر چھاپہ ،ملزم گرفتار،دھماکہ خیز مواد برآمد

کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مارکر بھاری مقدارمیں دھماکہ خیز مواد اور واکی ٹاکی سیٹ برآمد کرلئے،ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔پولیس کے مطابق خروٹ آباد پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پرایک مکان پر چھاپہ مارکروہاں سے بیس عدد ڈیٹونٹراورفیوز،ایک ریموٹ کنڑول بیٹری ، ایک ریموٹ کنڑول سٹسم اورتین واکی ٹاکی برآمد کرکے ایک شخص محمد یوسف کوگرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق برآمد کیا گیا دھماکہ خیزموادکوئٹہ میں تحریب کاری کی واردات میں استعمال کیا جانا تھا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.