تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خیبر ایجنسی، فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول حملہ،7اہلکار زخمی

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں سات اہلکار زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے جانسی میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر اس وقت ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا جب سیکیورٹی اہلکار علاقے میں معمول کے گشت پر تھے۔بم حملے میں سات اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے عالقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.