29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کوئٹہ،ڈی آئی جی کے گھر کے قریب خود کش حملہ،پولیس اہلکار جاں بحق
جنگ نیوز -
کوئٹہ … کوئٹہ میں گلستان روڈ پرواقع ڈی آئی جی کے گھرپر خودکش حملہ میں پولیس اہل کار جاں بحق 13افراد زخمی ہوگئے۔ سی سی پی اور کوئٹہ داؤد جونیجو کے مطابق کار میں سوار خود کش حملہ آور نے گاڑی ڈی آئی جی کے گھر سے ٹکر ا دی جس کے بعد زور دار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں پولیس اہل کار جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن وزیر خان بھی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے، دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،زخمیوں کوسول اسپتال منتقل کر دیا گیا ،دھماکے کے بعد پولیس اہل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،سی سی پی اور کوئٹہ کے مطابق دھماکے کی جگہ سے 4 مارٹر گولے بھی ملے ہیں،دھماکے سے 8 گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا۔