29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ینگ ڈاکٹرز اور پنجاب حکومت کے مذاکرات جزوی کامیاب
جنگ نیوز -
لاہور…ینگ ڈاکٹرز اسپتالوں کی ایمر جنسیوں میں کام کرنے پر رضا مند ہو گئے جبکہ کھلنے پر رضا مند ہو گئے جبکہ ،ان ڈور اور آؤٹ ڈور میں ہڑتال جاری رہے۔ لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے وزیر قانوں رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی جو چار سے پانچ گھنٹے جاری رہی۔جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز غیر مشروط طور پر اسپتالوں کی ایمر جنسی کھولنے پر رضا مند ہو گئے جبکہ ،ان ڈور اور آؤٹ ڈور میں ہڑتال ابھی جاری رہے گی۔زرائع کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے جلد ملاقات ،متوقع ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے ڈاکٹروں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات واپس لینے کی یقین دہانی کرائی۔