تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مردم شماری کو کامیاب بنانا سب کی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

جنگ نیوز -
کوئٹہ…وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قومی فریضہ ہے جس کو کامیاب بنانا سب کی ذمے داری ہے۔ ماضی میں مردم شماری کے بائیکاٹ سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ۔ نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ مردم شماری کے بائیکاٹ کی وجہ سے بلوچستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ۔ایک جانب قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ نہ ہوسکا ، دوسری طرف این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے وسائل کی تقسیم ، وفاقی ملازمتوں کے کوٹے، تعلیم اور دیگر شعبوں میں صوبے کے عوام کو نقصان اٹھانا پڑا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی دلچسپی سے بلوچستان کی درست آبادی کے اعداد و شمار سامنے آئیں گے جس سے جامع ترقیاتی حکمت عملی وضع کرنے میں مدد ملے گی، بلوچستان کو وسائل میں یقینا زیادہ حصہ ملے گا اور صوبے کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں روزگار کے زیادہ مواقع حاصل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے مردم شماری کے عملے کو بھی ہدایت کی کہ وہ پوری دیانتداری سے اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.