تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جیو سوپر بند کئے جانے کیخلاف ن لیگ نے تحریک التواء جمع کرادی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پیمرا کی طرف سے جیوسوپر بند کئے جانے کے خلاف مسلم لیگ نون نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرادی ہے ۔ مسلم لیگ نون کے ایم این ایز مسز نثار تنویر، رانا محمود الحسن، راجہ اسد خان، طاہرہ اورنگزیب، شیریں ارشد ، وسیم اختر ، پرویز ملک کی طرف سے تحریک التوا جمع کرائی گئی ہے ، اس میں کہا گیا ہے کہ صرف ایک سپورٹس چینل کو نہیں روکا گیا بلکہ یہ واضح ہوگیا ہے کہ آزاد میڈیا ، حکومت کے لئے ناقابل برداشت ہے، جیوسوپر کی بندش عوام کو تفریح سے محروم رکھنے کے برابر ہے اور حکومت کے اس دعوی کی بھی نفی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس معاملے میں حکومت کا کردار نہیں ہے، تحریک میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر اسمبلی اجلاس میں بحث کرائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.