تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بلوچستان،گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی

جنگ نیوز -
کوئٹہ… بلوچستان بھرمیں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبارزندگی بری طرح متاثرہو رہے ہیں ۔ کوئٹہ میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ صوبے کے دیہی علاقوں کے مکینوں کو بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کاعذاب سہناپڑرہاہے۔طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیداہوگئی ہے جبکہ بازاروں میں کاروبارزندگی بری طرح متاثرہورہے ہیں۔اسکولوں اوردفتروں میں عوام مشکلات سے دوچارہیں جبکہ صوبے میں زراعت کاشعبہ بھی زبوں حالی کاشکار ہے دوسری جانب کیسکوترجمان کاکہناہے کہ صوبے میں 5سو میگاواٹ بجلی دستیاب ہے جبکہ ضرورت 12سو50میگاواٹ کی ہے.8سو میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کوپوراکرنے کیلئے کوئٹہ میں چھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرزمیں آٹھ سے دس جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔کوئٹہ اوراندرون صوبہ عوام الناس اس صورتحال پر سراپااحتجاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.