29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
گندم کی خریداری ،اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں گندم کی خریداری کے اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزار ت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کے دوران پنجاب اور پاسکو کے لیے گندم کی خریداری کے اہداف کی سمری پر غور کیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں کی قیمتوں کا بھی جائزہ لے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی ملک بھر میں چاول، چینی، گندم اور کھانے پینے کی مختلف اشیا کی قیمتوں اور ذخائر کا بھی جائزہ لے گی۔ اس دوران یوریا کی درآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔