تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیلسی کو شکست دے دی

جنگ نیوز -
لندن…چیمپئنز لیگ فٹ بال کے فرسٹ لیگ کوارٹر فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چیلسی کو شکست دے دی، بارسلونا نے بھی شاختر دونیسٹک کے خلاف میچ میں کامیابی سمیٹ لی۔ اسٹیمفرڈ برج میں کھیلے گئے فرسٹ لیگ میچ میں وین رونی کے گول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 24ویں منٹ میں برتری دلا دی، چیلسی کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن ناکام رہے، اس کامیابی کی وجہ سے مانچسٹر یونائیٹڈ 9 سال بعد چیلسی کو اسٹیمفرڈ برج میں شکست دینے میں کامیاب ہوئی، دوسری جانب کیمپ نو میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے شاختر دونیسک کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی، بارسلونا کی جانب سے انئیسٹا، ڈینئیل، پیکے، کئیٹا اور زاوی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.