29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کرک، انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،2افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
کرک … کرک انڈس ہائی وے پر ٹرک اورٹریلر میں تصادم سے دو افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔پشاور سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹریلر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ٹرک کا ڈوائیور اور کلینر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ان کا تیسرا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔زخمی شخص کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔